ایجنٹ کو شکست دی، وہ آج جیل میں ہے، مولانا فضل الرحمان

فائل فوٹو


بہاولپور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ایجنٹ کو شکست دی اور وہ آج جیل میں ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بہاولپور میں طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمانوں کا مسئلہ ہو تو توانا آواز جے یو آئی کی ہوتی ہے اور فلسطین کے مسئلے پر بھی جے یو آئی دنیا تک پہنچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلمان بچوں اور ماؤں پر بارود کی بارش ہو رہی ہے تاہم جے یو آئی آج فلسطین کے بھائیوں کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں موجود ہے لیکن آج حکمران اور اسلامی دنیا مصلحت کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بھائیوں پر آگ برس رہی ہو اور میں مصلحت کا شکار ہو جاؤں جبکہ اسلامی برادری کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے بہن بھائیوں کا ساتھ دیں۔ فلسطینی اپنی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایجنٹ آج جیل میں ہے اور ہم نے ایجنٹ کو شکست دی۔ پاکستان تحریک انصاف آج دربدر ہے اور بلوں میں گھس رہے ہیں۔ ہم نے کہا تھا پی ٹی آئی کوئی پارٹی نہیں اور اس کا کوئی مستقبل نہیں۔


متعلقہ خبریں