کھانسی اور الرجی کا سیرپ بنانے والی فارماسوٹیکل کمپنیوں کو گلیسرین ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی

Cough syrup, WHO

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے سیرپ بنانے والی تمام فارماسوٹیکل کمپنیوں کو گلیسرین ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے تمام ادویہ سازوں کو گلیسرین اور سوربیٹول ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

چکن کارن سوپ بچوں میں کھانسی اور نزلے کے تدارک کیلئے بہت مفید ہے

ترجمان ڈریپ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ گلیسرین اور سوربیٹول کھانسی اور الرجی کا شربت بنانے میں استعمال کی جاتی ہے، سیرپ بنانے والی تمام فارماسوٹیکل کمپنیاں گلیسرین ٹیسٹ کرکے استعمال کریں۔

ترجمان کا کہناتھا کہ جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں