ایبٹ آباد، پی ٹی آئی تحصیل صدر نقیب اللہ خان کوگرفتارکر لیا گیا


پاکستان تحریک انصاف کے ایبٹ آباد سے تحصیل صدر نقیب اللہ خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی کے تحصیل صدر نقیب اللہ خان کو 9 مئی کے بعد بھی گرفتار کیا گیا تھا، ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

تاہم دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں رہائی مل گئی تھی، پولیس نےانہیں رہائی کے ڈیڑھ ماہ بعد دوبارہ گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

پاکستانی کرکٹرز کیساتھ سڈنی ایئرپورٹ پر ناروا سلوک، ویڈیو وائرل ہوگئی

دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کو جیل سے رہائی کے بعد ایک اور مقدمے میں پولیس نے گرفتار کر لیاگیا ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم جاری کیا گیا تھا ۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں