متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا


متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای کا 500 درہم کا نیا نوٹ قومی کرنسی کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ ہے اور اسے پولیمر سے تیار کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات، شہری 30ہزار درہم سے زائد تنخواہیں حاصل کرسکتے ہیں

نئے نوٹ میں ریاست کی علامتی شخصیات، قابل دید ترقیاتی و ثقافتی، سیاحتی مقامات اور پائیداری کے منفرد نمونے شامل کیے گئے ہیں،یکم دسمبر سے نیا نوٹ لین دین کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

نئے کرنسی نوٹ میں ایک جانب ایکسپو دبئی میں تیراپویلین کی تصویر ہے جو امارات کے وژن اور پائیدار ترقی میں اس کے بین الاقوامی کردار کو اجاگر کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں