اسلامی نظام ہی مسائل کا واحد حل ہے، سراج الحق


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم نے سول اور فوجی حکومتوں کو آزما لیا لیکن اسلامی نظام ہی مسائل کا واحل حل ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فرسودہ نظام قائم ہے اور لاڈلے بدلتے رہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار پر مسلط رہنے والوں نے جائیدادوں اور کارخانوں میں اضافہ کیا جبکہ قوم نے فوجی اور سول حکومتوں کو آزما لیا ہے لیکن اسلامی نظام ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دانیال عزیز کی جانب سے مہنگائی کا ذمہ دار قرار دینے پر احسن اقبال بھی بول پڑے

سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ 76 برسوں سے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا اور ملک کو 77 ہزار ارب کا مقروض کیا گیا لیکن رقم کہاں گئی کسی کو معلوم نہیں۔


متعلقہ خبریں