کراچی: حالیہ مردم شماری کے بعد کراچی کی صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ ہو گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی گئی جس کے بعد کراچی میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں میں اضافہ ہو گیا۔
کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلی کی 46 نشستیں ہو گئیں۔ ضلع وسطی قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 247، 248، 249 اور 250 پر مشتمل ہو گا جبکہ ضلع شرقی این اے 235، 236، 237 اور 238 پر مشتمل ہو گا۔
اسی طرح ضلع کیماڑی این اے 242 اور 243 پر مشتمل ہو گا جبکہ ضلع کورنگی این اے 232، 233 اور 234 پر مشتمل ہو گا۔ ضلع جنوبی این اے 239، 240 اور 241 پر مشتمل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری
ضلع غربی این اے 244، 245 اور 246 جبکہ ضلع ملیر این اے 229، 230 اور 231 پر مشتمل ہو گا۔ شہر قائد کا سب سے بڑا حلقہ رقبے کے لحاظ سے این اے 229 ہو گا۔
ضلع ملیر میں پی ایس 84 سے 89 تک صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہوں گی اور پی ایس 84 رقبے کے لحاظ سے صوبائی اسمبلی کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔ ضلع کورنگی میں پی ایس 90 سے پی ایس 96 صوبائی اسمبلی کی 7 نشستیں ہوں گی جبکہ ضلع شرقی میں پی ایس 97 سے پی ایس 105 صوبائی اسمبلی کی 8 نشستیں ہوں گی۔
ضلع جنوبی میں پی ایس 106 سے 110 صوبائی اسمبلی کی 5 نشستیں اور ضلع کیماڑی میں بھی پی ایس 111 سے 115 صوبائی اسمبلی کی 5 نشستیں ہوں گی۔ ضلع غربی میں پی ایس 116 سے 121 صوبائی اسمبلی کی 6 نشستیں اور ضلع وسطی میں پی ایس 122 سے 130 صوبائی اسمبلی کی 9 نشستیں ہوں گی۔