عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کی گئی ہیں جس کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 266 ہو گی۔

ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد 593 ہو گی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی جبکہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اگر چیئرمین کیلئے کوئی دوسرا نام آ گیا تو مقابلہ ہو گا، سینیٹر علی ظفر

سندھ میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 61 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی۔ خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل نشستیں ہوں گی۔

بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستیں ہوں گی۔


متعلقہ خبریں