پی ٹی آئی کے کل والے فیصلے سے لگتا ہے انتخابات میں بلے کا نشان ملے گا، شیخ رشید

شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ نے شکست تسلیم کرلی


سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ 40 دن کا چلہ کاٹنے کے بعد پھر چلہ کاٹنا پڑے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ریلیف ہی ریلیف ہے، انہیں لمبا ریلیف ملے گا۔ جو شخص عوام کو بیوقوف سمجھتا ہے وہ خود سب سے بڑا بیوقوف ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‘میں نے کسی کو کسی کے ہاتھ کوئی پیغام نہیں بھیجا، 10 دسمبر سے الیکشن مہم شروع کروں گا۔ چلہ کاٹنے کے بعد میرا نام 9 مئی کے مقدمات میں ڈالا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے نگران چیئرمین کیلئے نامزد بیرسٹر گوہر علی خان کون ہیں؟

9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عدالت نے پنجاب حکومت کو کیسز کی مکمل رپورٹ جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ 9 مئی کے واقعات میں کسی مظاہرے میں شریک نہیں تھا۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کل کے فیصلے سے لگتا ہے کہ عام انتخابات میں ان کو بلے کا نشان ملے گا۔ الیکشن کیلئے چیف جسٹس پاکستان نے 8 فروری کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں