مرغی کا گوشت 481 روپے کلو ہو گیا

گوشت

لاہور، زندہ برائلر مرغی اور گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

زندہ برائلر مرغی کی فی کلو تھوک قیمت میں دو روپے کمی ہونے کے بعد فی کلو قیمت 320 روپے ہو گئی۔

زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت میں دو روپے کمی ہوئی اور فی کلو قیمت 332 روپے تک پہنچ گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے کا ہو گیا

مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین روپے کمی ہوئی، گوشت 481 روپے فی کلو ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مرغی کا فی کلو تھوک ریٹ 322 روپے تھاجبکہ پرچون ریٹ 334 روپے اورگوشت 484 روپے کلو تھا۔


متعلقہ خبریں