امریکہ میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد


واشنگٹن: امریکہ نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل میں کی سازش میں ملوث بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نکھل گپتا پر بھارت کے ایک حکومتی اہلکار کے کہنے پر قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے اور بھارتی شہری نکھل گپتا کو جون میں چیک ری پبلک میں گرفتار کیا گیا۔

امریکی پراسیکیوٹر کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا کو امریکہ منتقل کیا جائے گا کیونکہ انہوں نے بھارتی نژاد امریکی کے قتل کی سازش کی اور امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سازش کو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ انتخابات میں مداخلت نہ کرے، روس نے خبردار کر دیا

امریکی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ امریکی سر زمین پر امریکی شہریوں کے قتل کی سازش برداشت نہیں کریں گے جبکہ امریکیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی تحقیقات اور مقدمے کے لیے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں