تحریک انصاف کے 3 سابق رہنما آئی پی پی میں شامل ہو گئے


پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری، دو سابق رکن قومی اسمبلی اور ایک ٹکٹ ہولڈر نے پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئےآئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین سے سابق ایم این اے سردار ذوالفقار دُلا، سابق ایم این اے غلام محمد لالی نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سردار ذوالفقار دُلا،غلام محمد لالی آئی پی پی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔

چوہدری شفقت ریاض گوندل استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیر اور اٹک سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کرنل (ر) محمد انور نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہو گئے ۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین نے تینوں رہنماوں کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا ۔


متعلقہ خبریں