حماس نے12، اسرائیل نے مزید 30 قیدی رہا کر دیئے


دوحہ: اسرائیل نے 15 خواتین سمیت 30 فلسیطینی قیدی رہا کر دیئے جبکہ حماس کی جانب سے 10 اسرائیلیوں سمیت 12 مغویوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس نے مزید 10 اسرائیلیوں سمیت 12 مغویوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والوں میں 9 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا غزہ کو اسٹار لنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ واپس

دوسری جانب اسرائیل نے بھی 15 خواتین سمیت 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ 5 دن کی جنگ بندی کے دوران حماس نے 50 اسرائیلی اور 19 غیرملکیوں کو رہا کیا۔

جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیل کی جیلوں میں قید ڈیڑھ سو فلسطینیوں کو رہائی ملی چکی ہے۔


متعلقہ خبریں