غیر قانونی مقیم افراد کے سہولت کاروں کیلئے وارننگ جاری

afghani

وزارت داخلہ کی غیر قانونی مقیم افراد کے سہولت کاروں کیلئے وارننگ جاری


وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم افراد کے سہولت کاروں کیلئے وارننگ جاری کی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کو روزگار فراہم نہ کیا جائےاور نہ ہی ایسے کسی فرد کی ملازمت حاصل کرنے میں مدد کریں۔

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں اور انہیں ملازمت دینے والوں کی اطلاع وزارت داخلہ کو دی جائے۔

معلومات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیلپ لائن پر فراہم کی جائیں۔

دوسری جانب تارکین وطن کی واپسی سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

موٹروے ایم فائیوپر المناک ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق

اب تک تقریباًاڑھائی لاکھ افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں‘حکام کے مطابق تارکین وطن کی واپسی سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

علاوہ ازیں افغان حکومت نے پاکستان سے بے دخل پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے لیے قونصل جنرل کی تصدیق کافیصلہ کیا ہے جو انکی حیثیت کا تعین کرے گا۔


متعلقہ خبریں