بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ، 2 شہری شہید ، 3 فوجی جوانوں سمیت 10 زخمی


بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 3 فوجی جوانوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش بمبار نے 26 نومبر کو بکاخیل میں سکیورٹی فورسز کے قافلے سے موٹر سائیکل ٹکرا دی۔ جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور تین فوجی جوانوں سمیت 10 زخمی ہو گئے۔

خیبر مسجد خودکش حملہ ، سہولت کار باپ اور 2 بیٹے گرفتار

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے جس کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا، آئی ایس پی آر
نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کےخاتمےکیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں