بھارتی ریاست گجرات میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی


بھارتی ریاست گجرات میں آسمانی بجلی گرنے سے  24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں 24 گھنٹوں میں 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ طوفانی بارشوں سے کئی مکانات منہدم ہو گئے، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات زیادہ تر کھیتوں اور میدانی علاقوں میں پیش آئے۔

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرگئی ،باپ بیٹا جاں بحق

ریاستی حکومت نے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جانی اور مالی نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے سروے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی رپورٹ کی بنیاد پر متاثرین کی مالی مدد کی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں