بیرون ملک اسکالر شپ کے چار کروڑ روپے غائب ہونے کا انکشاف


خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت بیرون ملک اسکالر شپ کے کروڑوں روپے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق چائنہ یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلبا کی اسکالرشپ رقم نجی اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔

اسکینڈل کے باعث سینکڑوں طلبا کی ڈگریاں اور لینگویج اسناد پھنس گئیں،چار کروڑ غائب ہونے پر ایجوکیشن فاونڈیشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ہونہار طلبہ کیلئے ہنگری کے تعاون سے سکالرشپ پروگرام کا اعلان

متاثرہ طلبا کا کہنا تھا کہ 3سال سے ماہانہ وظیفہ اوردیگر اخراجات کے پیسے یونیورسٹی کو ادا نہیں ہوئے،فاؤنڈیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکالر شپ پیسے چائنہ یونیورسٹی کے بجائے نجی اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینڈل میں فاؤنڈیشن کے سابق افسرملوث ہیں،محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے، چانگان یونیورسٹی نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ بیشتر طلباء کے پیسے اکاؤنٹ میں منتقل نہیں کیے گئے۔

اس معاملے پر ”ہم نیوز“ ایم ڈی ایجوکیشن فاونڈیشن کاموقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں