تھرپارکر میں گرج چمک کیساتھ بارش و ژالہ باری، آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق

گرج چمک rain

تھرپارکرکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔

ژالہ باری کے باعث چھاچھروکی سڑکوں پر سفیدی چھاگئی جبکہ تھرپارکر میں گزشتہ رات سے گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

گلگت بلتستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

ریسکیو حکام کے مطابق چھاچھرومیں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، اس کے علاوہ ننگرپارکر اور چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئیں۔

ادھر حیدرآباد میں رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کا سلسلہ تھم گیا، بارش کے بعد سے موسم سرد اور شہر میں بادل چھائے رہے،حیدرآباد میں 131 میں سے 91 فیڈرز سیفٹی اور فنی خرابی کے سبب بند رہے۔


متعلقہ خبریں