کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Rain

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جنوب مشرقی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں رات کو بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

سندھ کے اندرونی علاقوں ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور دادو میں بھی بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا۔

ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش پسنی، بلوچستان  میں 94 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ تربت میں 7 ملی میٹر، پنجگور میں 5 اور کراچی میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔


متعلقہ خبریں