ڈی آئی خان ، ایف آئی اے انسپکٹر ظاہر کرکے بھتہ وصول کرنیوالا پولیس کانسٹیبل گرفتار

fia

ایف آئی اے نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل انعام اللہ خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کر کے بھتہ وصول کرتا تھا،ملزم نے متعدد ٹریول ایجنسیز کو دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کیا ، اس کے علاوہ ملزم نے پیٹرول اور ڈیزل ایجنسیوں سے بھی بھتے کے نام پر بھاری رقوم وصول کی۔

جہلم، ایف آئی اے کارروائی،پانچ کروڑ کی غیر قانونی کرنسی ضبط،8 گرفتار

ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم سے افغان سیٹیزن کارڈ اور ایف آئی اے کا جعلی کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں