فہیم اشرف کی شادی کی تقریب، ساتھی کرکٹرز اور سیاسی شخصیات کی شرکت

فہیم اشرف کی شادی کی تقریب، قومی کرکٹرز اور سیاسی شخصیات کی شرکت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق کے بعد اب آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، انکی شادی کی تقریب نارووال میں منعقد ہوئی۔

قومی کرکٹر 24 نومبر کو اپنی مہندی کی تقریب کے بعد گزشتہ روز بارات لے کر اپنی دلہن لینے نارووال پہنچے۔ فہیم اشرف سفید شیروانی پہنے بینڈ باجوں کے ساتھ پہنچے تو دلہن والوں نے باراتیوں کا خوب استقبال کیا۔

بابر اعظم اور سرفراز احمد نے امام الحق کی قوالی نائٹ میں چار چاند لگادیے

فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے طے پائی ہے۔ قومی کرکٹر کو سسرال کی طرف سے تحفے میں گاڑی بھی دی گئی۔ شادی میں لیگی رہنما احسن اقبال اور رانا محمد اقبال سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔

امام الحق کے بعد فہیم اشرف کو بھی شادی کیلئے ٹریننگ سیشن سے چھٹی مل گئی

قومی کرکٹر کا ولیمہ آج 26 نومبر کو پھول نگر میں طے پایا گیا ہے، تقریب میں انکے ساتھی کرکٹرز کی شرکت کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں