بابر غوری کی والدہ انتقال کر گئیں ، نماز جنازہ آج ہیوسٹن میں ادا کی جائیگی

بابر غوری کے خلاف نیب ریفرنس دائر، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ انوار جہاں بیگم انتقال کر گئیں۔

بابر غوری کے اہلخانہ نے انوار جہاں بیگم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ آج اتوار کو ظہر کے بعد حمزہ مسجد ہیوسٹن میں ادا کی جائے گی۔ بابر غوری کی والدہ تین ماہ قبل امریکا کے شہر ہیوسٹن منتقل ہوئی تھیں۔

بابر غوری کی گرفتاری پر بیٹی کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

یاد رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی والدہ بھی انتقال کر گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں