اشتعال انگیز تقاریر کیس ، عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

موجودہ حکومت میں لوٹ مار کی مثال نہیں ملتی، مریم اورنگزیب

فوٹو: فائل


انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اور نگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی ، مریم اورنگزیب عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جبکہ جاوید لطیف سمیت دیگر شریک ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

ایف آئی اے نے زلفی بخاری کے ریڈوارنٹ جاری کرانے کی کارروائی شروع کردی

عدالت نے عدم پیشی کی بنیاد پر مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 9 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

 


متعلقہ خبریں