چائلڈ سٹار احمد شاہ کی چھوٹی بہن عائشہ شدید علالت کے بعد انتقال کرگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق احمد شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر ان کے مداحوں کے لیے افسوسناک خبر شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ان کی چھوٹی بہن عائشہ انتقال کرگئی ہیں۔
اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
انسٹاگرام اسٹوری میں کہا گیا کہ’’بےشک ہمیں اللہ کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے، آپ سب ہماری عائشہ کی مغفرت کے لیے دُعا کریں‘‘۔
دوسری جانب معروف صحافی و میزبان وسیم بادامی نے بھی اپنے ایکس اکائونٹ پر احمد شاہ کی بہن عائشہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
فوزیہ صدیقی کی امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے پھر ملاقات طے پا گئی
وسیم بادامی نے پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں احمد شاہ کی بہن عائشہ کو گود میں لیا ہوا ہے۔
گھر والے غم سے نڈھال ہیں اور آپ سب کی دعائوں کے محتاج ہیں،انا للہ وانا الیہ راجعون
ہمارے شان رمضان کی رونق احمد شاہ (اور برادران) کی بہن عائشہ کا آج سوا سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔
💔💔💔
گھر والے غم سے نڈھال ہیں اور آپ سب کی دعاوں کے محتاج ہیں
انا للہ وانا الیہ راجعون#ShaneRamzan pic.twitter.com/Q8dNdmLX6v— Waseem Badami (@WaseemBadami) November 23, 2023