خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے دیہات 70 سال بعد روشن

بجلی کی فی یونٹ

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ نے خیبرپختونخوا حکومت کے تعاون سے ضلع بونیر کے دور دراز اور دشوار گزار دیہات میں بجلی پہنچا دی۔

پاک فوج اورفرنٹیئر کورنارتھ کی جانب سے خیبرپختونخوا کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات جاری ہیں،اس سلسلے میں بونیر کے علاقہ وادی ایلم میں تین ہائیڈرو الیکٹرک ٹربائن نصب کیے گئے ہیں جن سے پندرہ سو گھروں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔

یہ علاقے گزشتہ ستر سال سے بجلی سے محروم تھے،ایک سو پچاس، دو سو اور سو سو پچاس کلوواٹ کی ہائیڈرو الیکٹرک ٹربائن کی تنصیب سے ایلم کلے،سرکھپاکلے، جوبراکلے، شین ڈھنڈ اور چارکلے کے مکین مستفید ہورہے ہیں۔

دشوارگزار علاقہ ہونے کی وجہ سے پاک فوج اور فرنٹیئرکور نارتھ نے ٹربائن،ٹرانسفارمرز اور کھمبوں کی پیدل ترسیل کی جبکہ نالوں میں ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب اور بھاری پائپوں کو رسیوں کے ذریعے منتقل اور ویلڈنگ کرنے جیسے مشکل کام مستعدی سے انجام دیئے۔ جس پر علاقے کے عوام بھی پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں