لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک


لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اس بار بہت اچھا سرپرائز دے گی، آصف علی زرداری

مارے جانے والے ملزمان ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

گزشتہ ہفتے بھی لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 6 ڈاکو مارے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو گھر میں واردات کے لیے داخل ہوئے تو گھر والوں نے ون فائیو پر کال کر دی تھی۔ پولیس کی کارروائی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی اور جوابی کارروائی میں چھ ڈاکو ہلاک ہو گئے تھے۔

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عمران، چاند، علی، وسیم، محسن اور علی رضا کے نام سے ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں