لاہور سمیت 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری


انتظامیہ نے اسموگ کی وجہ سے لاہور سمیت 6 ڈویژن کے تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گوجرانوالہ ، ملتان ، سرگودھا ، فیصل آباد اور ساہیوال میں جمعہ اور ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں اسموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ جمعہ اورہفتہ کے روز 10اضلاع میں اسکولز بند رہیں گے۔جمعہ اور ہفتے کے روز مارکیٹیں 3 بجے کھلیں گی،اتوار کو ہر طرح کاکاروبار بند رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ 10ہزار طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک موٹر سائیکل دیں گے، اسموگ کی وجہ سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے گزارش کی کہ ماسک پہنیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتوار کو مال روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہوگا، مال روڈ پر اتوار کو صرف سائیکل چلاسکیں گے۔


متعلقہ خبریں