جنگ بندی جمعے سے ہو گی ، اس سے پہلے کسی قیدی کو نہیں چھوڑا جائیگا ، اسرائیل


اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیری حربے استعمال کرنے لگا۔ اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز سے پہلے کسی قیدی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ بندی کا آغاز جمعے سے ہو گا ، جنگ بندی کے اعلان تک غزہ میں حملے جاری رہیں گے۔ اس سے پہلے اسرائیلی عہدیدار نے کہا تھا کہ چار روزہ عارضی جنگ بندی کا آغاز آج جمعرات دوپہر ایک بجے سے ہو گا۔

غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے، سعودی وزیر دفاع

عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت، اسرائیل سے ڈیڑھ سو فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے حماس کی جانب سے پچاس یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔ معاہدے میں غزہ کے لیے انسانی امداد اور ایندھن کی فراہمی بھی شامل ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں