اب واٹس ایپ اکاؤنٹ سے ای میل کو بھی با آسانی لنک کیا جا سکے گا


کیلیفورنیا: ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نئے فیچر کے اضافے کا اعلان کر دیا جس میں ای میل کو آسانی سے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ساتھ لنک کرنا ممکن ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے صارفین نئے فیچر کا استعمال انتہائی آسانی کے ساتھ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ صارفین نئی اپ ڈیٹ انسٹال کیے بغیر ہی نئے فیچر کا تجربہ کر سکیں گے۔ بیٹا انفو ویب سائٹ نے اس نئی اپ ڈیٹ کو ’کمپیٹیبل‘ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام نے نئے فلٹرز متعارف کرا دیئے

واٹس ایپ کے نئے فیچر سے صارفین میسج کے ذریعے موصول ہونے والے 6 ہندسوں کے تصدیقی کوڈ کے بغیر ہی اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس میں لاگ ان کر سکیں گے۔

نیا فیچر بطور خاص ان صارفین کے لیے فائدے مند ہو گا جنہیں نیٹ ورک، سم یا دیگر مسائل کی وجہ سے تصدیقی کوڈ حاصل کرنے میں عارضی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں