چاول کی قیمت میں اضافہ

rice

ملتان میں ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چاول کی قیمت میں اضافہ کر کے ایک ہزار روپے فی من مہنگے کر دیئےگئے۔

سیلاہ کائنات چاول 9 ہزار روپے من سے بڑھ کر 10 ہزار روپے فی من ہو گیا۔کچی کائنات چاول 9 ہزار 800 روپے فی من فروخت ہونے لگا ۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث فیکٹریوں نے پروڈکشن بند کر دی ہے۔آڑھتی بتا رہے ہیں کہ آج کل پنجاب میں زیر کاشت چاول کی فصل خطرہ سے دوچار ہے۔

سموگ کے باعث چاول کی کوالٹی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، ڈیمانڈ میں اضافہ اور مستقبل میں سپلائی محدود ہونے کے تاثر کی وجہ سے چاول کے ریٹ میں تیزی آئی ہے۔


متعلقہ خبریں