لاہور ہائیکورٹ کا جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

lahore high court لاہور ہائیکورٹ

(شاکر اعوان)لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کوتعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے، جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا۔

جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی

تحریری حکم میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت ہفتے کے 2 روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے، مزید کہا گیا کہ نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے۔

عدالت کا اپنے تحریری حکم میں کہنا تھا کہ یہ نوٹیفکیشن کورونا کی شق کے تحت کیا گیا اسے مزید لاگو نہیں کیا جاسکتا۔


متعلقہ خبریں