آسٹریلیا نے بتا دیا ہار کیسے نہیں مانتے، پاکستان کے ساتھ سیریز مشکل ہوگی، عماد وسیم

آسٹریلیا نے بتا دیا ہار کیسے نہیں مانتے، پاکستان کے ساتھ سیریز مشکل ہوگی، عماد وسیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نے بتا دیا ہار کیسے نہیں مانتے، آسٹریلیا کی پاکستان کے ساتھ سیریز مشکل ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آسٹریلیا کو چھٹی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی فیلڈنگ بہت اچھی تھی۔ بھارت کو 300 رنز کرنے چاہیے تھے۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے دکھا دیا کہ سب آپ کے خلاف ہوں پھر بھی جیت سکتے ہیں۔

بھارتی ٹیم آئی سی سی ایونٹس میں ‘چوکرز’ کا لیبل ہٹانے میں پھر ناکام

اس موقع پر سابق کرکٹر عبد الرزاق نے کہا کہ آج کرکٹ کی جیت ہوئی ہے، کرکٹ نے آج بتا دیا کہ جو جان مارے گا وہی جیتے گا۔ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانا مشکل ہوتا ہے۔

فاسٹ باولر محمد عامر نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے آسٹریلیا کو بھی فیورٹ قرار دیا تھا، وہ بڑے میچ کی بڑی ٹیم ہے۔ بھارتی بلے باز کے ایل راہول نے سارا پریشر ویرات کوہلی پر ڈال دیا تھا۔


متعلقہ خبریں