چیٹ جی پی ٹی اپنے ہی سی ای او کی نوکری کھا گیا


سان فرانسسکو: چیٹ جی پی ٹی جو اب تک ہزاروں افراد کی نوکری ختم کر چکا ہے وہ اپنے ہی سی ای او سیم آلٹ مین کی بھی نوکری کھا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے سی ای او اور ڈائریکٹر سیم آلٹ مین کو عہدے سے اچانک برطرف کر دیا۔

سیم آلٹ مین کی برطرفی کے بعد اوپن اے آئی کے صدر کوفاؤنڈر گریگ براکمین بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام نے نئے فلٹرز متعارف کرا دیئے

مصنوعی ذہانت کی فرم اوپن اے آئی کی مالیت کو صفر سے 90 ارب ڈالر تک پہنچانے والے 38 سالہ سیم آلٹ مین نے چیٹ جی پی ٹی بوٹ بنا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب برپا کیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آلٹ مین کی صلاحیت پر اعتماد ختم ہونے کی وجہ سے ان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا اور ان کی برطرفی مکمل جائزے کے بعد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ایکس صارفین کو خبردار کر دیا

کمپنی کا کہنا تھا کہ سیم آلٹ مین بورڈ کے ساتھ اپنی بات چیت میں مستقل طور پر واضح نہیں تھے جس کی وجہ سے بورڈ صحیح طریقے سے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر پا رہا تھا۔

کمپنی اب نئے سی ای او کو تلاش کرے گی تاہم مستقل سی ای او کی تعیناتی تک چیف ٹیکنالوجی آفیسر میرا موراتی عبوری سی ای او کے طور فرائض انجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں