بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ ان کے خلاف پھٹ پڑیں


نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 کے میچوں میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ ان کے خلاف پھٹ پڑیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی ورلڈ کپ کے میچوں میں شاندار پرفارمنس کے بعد ان کی اہلیہ حسین جہاں کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

حسین جہاں نے کہا کہ کاش محمد شامی اچھے کرکٹر کی طرح اچھے انسان، شوہر اور اچھے باپ بھی ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے ورلڈ کپ 2023 کے میچوں میں اچھی کارکردگی پر خوشی تو ہو رہی ہے اور بھارت فائنل میں بھی پہنچ گیا ہے۔ اب امید ہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ بھی جیتے گی۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو پورا کرکٹ بورڈ ناراض ہوا تھا، عبد الرزاق

محمد شامی کی اہلیہ نے کہا کہ کبھی کبھی دل میں خیال آتا ہے کہ کاش محمد شامی جتنا اچھا کھلاڑی ہے اتنا اچھا انسان، شوہر اور باپ بھی ہوتا تاکہ میری اور بیٹی کی زندگی خوشگوار ہوتی۔

انہوں نے محمد شامی کو لالچی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد شامی کی غلطیوں، لالچ اور گندے دماغ کی وجہ سے ہم تینوں کو یہ سب جھیلنا پڑ رہا ہے۔ شامی زیادہ پیسوں اور ان کی نمائش کر کے اپنی مشکلات چھپانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن میں کسی چیز کو چھپاتی نہیں ہوں۔


متعلقہ خبریں