علامہ اقبال ٹائون کے گھر میں داخل ہونے والے 6ڈاکومقابلے میں مارے گئے

Police

لاہور پولیس نے علامہ اقبال ٹاون کے علاقے میں ایک گھر میں گھسنے والے 6 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس نے ایمر جنسی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال ٹائون کے ایک گھر میں داخل ہونے والے 6ڈاکوئوں کو مقابلے میں ہلاک کر دیا۔ پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلے کے دوران خوش قسمتی سے اہل خانہ محفوظ رہے، پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ڈاکوئوں کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کرکے شناخت کا عمل شروع کر دیا ۔

چودھری پرویز الہی کا جسمانی ریمانڈ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز 4مسلح ڈاکو علامہ اقبال ٹائون کے کالج بلاک میں واقعہ ڈاکٹر عباد نامی شہری کے گھر میں داخل ہوگئے جبکہ 2ڈاکو گھر کے باہر پہرے پر موجود رہے۔

اسی دوران گھر کی چھت پر موجود لڑکی نے ڈاکوئوں کو دیکھ کر شور مچا دیا جس پر اہل علاقہ نے فوری طور پر پولیس ایمر جنسی 15پر کال کر دی۔

وائرلیس ہونے پر پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی تو پہرے پر موجود ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی اورجوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو مارے گئے ۔

ایس پی اقبال ٹائون اور ایس پی سی آئی سمیت دیگر افسران بھی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور گھر کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

چودھری پرویز الہی کا جسمانی ریمانڈ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

پولیس کے مطابق یر غمال بنائے گئے تمام اہل خانہ کوبحفاظت باہر نکال لیا گیا جس کے بعد 2ڈاکوپولیس سے مقابلہ کرتے ہوئے گھر کے اندر مارے گئے جبکہ 2ڈاکو فرار ہونے کی کوشش میں پولیس کی گولیوں کا نشا نہ بن گئے۔

پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلے میں خوش قسمتی سے تمام اہل خانہ محفوظ رہے۔

اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ڈاکوئوں کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکوئوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

دریں اثنا لاہورمیں  اقبال ٹاون کے علاقے میں6 ڈاکوؤں کی ہلاکت کے معاملہ پر آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کے پوری فیملی اور پولیس اہلکار محفوظ ہیں، 6ڈاکوؤں نے گھر کے اندر گھس کر فیملی کو یرغمال بنایا تھا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس نے 15 پر فوری ریسپانس کیا اور ڈاکووں کو مقابلے کے بعد ہلاک کیا، اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو دعائیں دی گئیں ہیں۔

سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر نے پیپلز پارٹی چھوڑ دی

پولیس مقابلے کے دوران پولیس نے ناکہ بندی کر کے علاقے کو گھیرے میں لئے رکھا جس کے باعث اہل مکین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


متعلقہ خبریں