فیض آباد دھرنا کیس ، حکومت نے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیدیا


وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیدیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل پولیس اختر علی شاہ کمیشن کے سربراہ ہوں گے، دیگر اراکین میں سابق آئی جی طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان شامل ہیں۔

حکومت نے کمیشن کے 10 ٹی او آرز طے کر دئیے، جس میں کہا گیا کہ فیض آباد دھرنا کے دوران ٹی ایل پی کو کس نے غیر قانونی فنڈنگ یا دیگر سہولیات فراہم کی۔

فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس، وفاق اور الیکشن کمیشن کا بھی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

مزید بتایا گیا کہ کمیشن اپنا کام 2 ماہ میں مکمل کرکے رپورٹ وفاقی حکومت کو فراہم کرے گا، کمیشن پیمرا کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی جو اس وقت کی گئی اس کا بھی تعین کریگا، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور پرتشدد مواد کا جائزہ لے کر سد باب کیلئے تجویز دے گا۔


متعلقہ خبریں