اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

nawaz sharif

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کی، سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 2018 سے زیرالتواء تھی۔

توشہ خانہ کیس، عدالت نے نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دیدیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار شہری عدنان اقبال کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا۔

عدم پیروی کی بنیاد پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف درخواست خارج کر دی۔


متعلقہ خبریں