پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے قافلے میں شامل ہوگئے


پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیر رہنے والے اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما ڈاکٹرامجد جہانگیر ترین کے قافلے میں شامل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سابق رہنما ڈاکٹر امجد نے پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین و صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر سیںئررہنما آئی پی پی غلام سرور خان اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔

سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری ن لیگ میں شامل

ڈاکٹر امجد نے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے ڈاکٹر امجد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور پارٹی مفلر پہنایا۔


متعلقہ خبریں