دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس کی فہرست جاری


عالمی ادارہ برائے شماریات نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشنز (ایپس) کی فہرست جاری کر دی۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے ٹوئٹر (ایکس) پر 2022ء میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس کی فہرست جاری کی ہے جس میں ٹک ٹاک سرفہرست ہے۔

دوسرا نمبر انسٹاگرام کا رہا جبکہ فیس بک تیسرے نمبر پر رہی، واٹس ایپ چوتھی پوزیشن پرجبکہ ٹیلی گرام پانچویں نمبر پررہی۔

بچوں میں مقبول گیم سب وے سرفرز چھٹے نمبر پر، ساتویں پوزیشن پر اسٹمبل گائز، آٹھویں نمبر پر اسپاٹی فائے، نویں پوزیشن پر شین جبکہ مسینجر دسویں پر رہا۔


متعلقہ خبریں