باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد مارا گیا

آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر میں آپریشن کے دوران دہشتگرد قدرت شاہ مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گرد قدرت شاہ مارا گیا جبکہ دہشتگرد کے قبضے سے ہتھیار برآمد ہوئے۔ مارا جانے والا دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا مختلف شعبوں سے مکمل ٹیکس وصولی کا مطالبہ

گزشتہ ہفتے بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا خودکش حملہ آور اسامہ مارا گیا تھا جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

مارے گئے دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں