آئی ایم ایف کا مختلف شعبوں سے مکمل ٹیکس وصولی کا مطالبہ

imf

اسلام آباد: حکومت سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے مختلف شعبوں سے مکمل ٹیکس وصولی کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا پہلا روز ہوا اور نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان ٹیکس ریونیو اور بجٹ خسارے سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے زائد رہیں۔

آئی ایم ایف کے وفد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیوں کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئی ایم ایف نے فوری طور پر کسی بھی قسم کا نیا ٹیکس نہ لگانے کے پاکستانی مؤقف سے اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ، آئی پی پی،پرویزخٹک اور اہم کیو ایم ملکر حکومت بنائے گی،فیصل واوڈا

آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، زرعی شعبے اور رئیل اسٹیٹ سے مکمل ٹیکس وصولی کا مطالبہ کیا جبکہ آئی ایم ایف وفد نے پرائمری بجٹ سرپلس میں پاکستان کی کاکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستانی وفد کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات منگل کو بھی جاری رہیں گے۔


متعلقہ خبریں