ن لیگ، آئی پی پی،پرویزخٹک اور ایم کیو ایم ملکر حکومت بنائے گی،فیصل واوڈا


سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ن لیگ، آئی پی پی،پرویزخٹک اور ایم کیو ایم مل کر حکومت بنائیں گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصورعلی خان کے ساتھ ”میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نےکہا لاڈلہ اور سلیکٹڈ تو اس ملک میں رہے گا۔ 5خواتین تحریک انصاف کی حکومت چلا رہی تھیں،کم سے کم بزدار کو بلا لیں جو پنجاب ہاوس میں ٹیوب پہن کر سویمنگ کرتے تھے ۔

تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کو بڑا ریلیف مل گیا

انہوں نے کہا  کہ 190ملین پا ونڈ اسکینڈل کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،آئندہ حکومت بنانےمیں آزاد امیدواروں کا بھی اہم کردار ہوگا،جب ہواوں کا رخ بدل جائے تو باپ اور ایم کیو ایم بھی الائنس میں آئیں گی ۔

میں تو کہوں گا کہ علیم خان کو وزیراعلیٰ ہونا چاہیے ،علیم خان اور جہانگیر ترین کامیاب لوگ ہیں اور انکو سامنے آنا چاہیے ۔

نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیلئےاڈیالہ جیل پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہمارے جیسے کارکنوں کی وجہ سے تھی ، یہ الائنس تو ہمارے ساتھ بھی تھے مگر یہ نکل جاتے ہیں ،کیا یہ آسمان سے آیا ہے ہم ان کی غلامی کریں گے اور پھر ان کی اولادوں کی ۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی الائنس میں کامیابی ہو گی ،جنوبی پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کا بڑا کردار ہو گا ،خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کا اہم کردار ہو گا ۔

سردار ذوالفقار علی خان کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

انکا مزید کہنا تھا کہ ایک دھاگے کی طرح یہ ایک پتلا اتحاد ہو گا ،ہم اس اتحاد کو دیکھ چکے ،ہم 16ماہ کی کارکردگی دیکھ چکے ہیں ،منشور کسی پارٹی کے پاس نہیں۔


متعلقہ خبریں