بابراعظم کی قیادت میں بہت سے مسائل ہیں،شاہد آفریدی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بابرمیرا فیورٹ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدخان آفریدی نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ بابر اعظم چار سال سے قومی ٹیم کا کپتان رہا،لیکن وہ بطور لیڈر کامیاب نہیں ہوسکا، بابراعظم کی قیادت میں بہت سے مسائل ہیں۔

سری لنکن کپتان کا ملکی بورڈ معطل کیے جانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کام وہ سابق کھلاڑیوں سے فائدہ اٹھائے، پاکستان ٹیم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں جوپوری نہیں ہو سکیں۔

شاہد آفریدی نے کہا مجھے یہ امید نہیں کہ قومی ٹیم اس طرح شکست کھائے گی،ٹیم کے تینوں شعبوں میں لاتعداد غلطیاں تھیں ٹیم میں جارحانہ اندازدکھائی نہیں دیا۔

پوری ٹیم پاکستان واپس پہنچ گئی ، حسن علی بھارت میں رہ گئے

دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے واپس لاہور پہنچ گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر موجود لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

کپتان بابر اعظم سمیت 11ارکان کا پہلا گروپ اتوار کی صبح کولکتہ سے دبئی روانہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں