سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ملکی بورڈ کو معطل کیے جانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مینڈس نے امید ظاہر کی کہ پابندی جلد ختم کر دی جائے گی تاکہ ہماری ٹیموں کو آنے والے ایونٹس کی تیاریوں پر توجہ مرکوز رکھنے کاموقع مل سکے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ بنادیا
آئندہ برس کے اوائل میں سری لنکا کو انڈر 19 مینز ورلڈ کپ کی میزبانی بھی دی گئی ہے ، معطلی کے سبب اب اس کا انعقاد بھی وہاں کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔
یاد رہے سری لنکا کی آئی سی سی ورلڈ کپ میں انتہائی بری کارکردگی رہی ،ٹیم 9ویں نمبر پر رہنے سے چیمپئزٹرافی سے بھی باہر ہو گئی ہے۔