پوری ٹیم پاکستان واپس پہنچ گئی ، حسن علی بھارت میں رہ گئے

hassan ali

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اور اسٹاف ممبرز بھارت سے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں لیکن حسن علی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے بلکہ بھارت میں ہی رک گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق حسن علی 22 نومبر تک بھارت میں ہی قیام کرکے سسرالیوں کی میزبانی کا مزہ لیں گے ، حسن علی بھارت میں فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے ، جبکہ پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر 3 روز دبئی میں قیام کے بعد 16 نومبر کو لاہور پہنچیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی کرکٹرز 2 گروپس میں براستہ دبئی پاکستان پہنچ چکے ہیں، پاکستان کو ورلڈ کپ میں 9 میں سے 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں