ڈی آئی خان ، گیس تلاش کرنیوالی کمپنی کے قافلے پر حملہ ، پولیس اہلکار جاں بحق ، 12 افراد زخمی


ڈی آئی خان میں آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے سب ڈویژن درہ زندہ کے علاقے میں پیش آیا ، زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر حملہ: 3اہلکار شہید، 3 زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دوسری جانب ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

 


متعلقہ خبریں