کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا کیچ


مقامی کرکٹ کے ایک میچ میں وکٹ کیپر نے انوکھا کیچ پکڑ کر سب کو نہ صرف ہنسنے پر مجبور کیا بلکہ حیران بھی کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک مقامی میچ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح وکٹ کیپر نے انوکھا اور دلچسپ کیچ پکڑا۔

مقامی کرکٹ میچ جاری تھا کہ بلے باز نے ڈرائیو شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کے بیرونی کنارے سے لگ کر بال وکٹ کیپر کے پاس چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹی 20 فارمیٹ پر کرانے کا مطالبہ

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکٹ کیپر نے گیند کو پکڑنے کی کوشش کی تو گیند غیر متوقع طور پر ان کی کمر پر چلی گئی جس کے بعد وہ سینے کے بل لیٹ گئے اور گیند کمر پر ہی رک گئی جسے وکٹ کیپر نے ہاتھ سے روک لیا۔

دوسرے ساتھی کھلاڑی نے قریب آکر گیند اپنے ہاتھ میں اٹھا لی۔ دلچسپ کیچ کو دیکھ کر کھلاڑی خود بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے۔ اس طرح کا انوکھا کیچ کرکٹ کی تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔


متعلقہ خبریں