انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

ڈالر سستا

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز کے موقع پر ڈالر دس پیسے مہنگا ہوا لیکن کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قدر میں 60 پیسے اضافہ ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر  287 روپے50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 سے 150 روپے تک مہنگا ہو گیا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں 100 انڈیکس 55 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک ہزار90 پوائنٹس کے اضافے سے 55 ہزار 351 پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں