نوازشریف جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے، رانا ثنااللہ

Rana-Sanaullah

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف آئندہ انتخابات میں ضمنی نہیں، جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے، ان کے انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی قانون رکاوٹ نہیں ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جلد ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نوازشریف قائد ہیں اور قائد رہیں گے ، شہبازشریف پارٹی صدر رہیں گے۔

سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو حق حاصل ہے کہ لاہور کے وزیر اعظم کا راستہ روکیں اور لاڑکانہ کے وزیر اعظم کی راہ ہموار کریں۔

سابق وزیر قانون نے واضح کیا کہ معیشت کی بحالی کیلئے مائنس 9 مئی پی ٹی آئی والوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں