محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق سموگ کی وجہ سے تعطیلات کے باعث امتحانات کے شیڈول میں کوئی تبدیل نہیں ہوگی.
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق10 اور گیارہ نومبر کو تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، لاہوراور گوجرانوالہ ڈویژن میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا،مارننگ اور دوسری شفٹ میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
واضح رہے کہ سموگ کی وجہ سے حکومت پنجاب نے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔