یویو ہنی سنگھ اور اہلیہ کےدرمیان طلاق ہوگئی


بھارتی معروف گلوکاروریپر ہردیش سنگھ المعروف یو یو ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہلی کی عدالت نے گزشتہ روز ایک سال سے زائد عرصے سے جاری طلاق کے کیس میں ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق کا فیصلہ سنا دیا۔

رشمیکا مندانا کا اپنی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے پر ردعمل

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جج کی طرف سے سماعت کے دوران اٹھائے گئے ایک سوال پر ہنی سنگھ نے جواب دیا کہ اب میرا شالنی تلوار کے ساتھ رہنا بالکل ممکن نہیں ہے۔جس کے بعد فیملی کورٹ کے جج نے دونوں فریقین کے آپس میں تمام تنازعات ختم کرنے کے لیے ان دونوں کے درمیان طلاق کا حکم دے دیا ہے۔

پرینیتی چوپڑا نے حضرت علیؓ کا قول شیئر کر دیا

واضح رہے کہ یو یو ہنی سنگھ کے خلاف ان کی اہلیہ شالنی تلوارنے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا۔


متعلقہ خبریں